انسداد رشوت ستانی کا محکمہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے،ملک طارق رحیم حیدری

عوام کو سرکاری ملازمین سے ہونی والی شکایت پر کاروائی کی جاتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی

بدھ 20 جنوری 2016 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) انٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹرملک طارق رحیم حیدری نے کہا ہے کہ انسداد رشوت ستانی کا محکمہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔عوام کو سرکاری ملازمین سے ہونی والی شکایت پر کاروائی کی جاتی ہے۔گزشتہ سال بھی تحصیل راولپنڈی کے متعدد پٹواریوں کے خلاف انٹی کرپشن میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

جن پر انکوائریاں جاری ہیں، لیکن پٹواریوں کو طلب کیا جائے تو وہ حاضر ہونے کے بجائے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہیں۔آن لائن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی شکایت کے ازالہ کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی شکایت پر قصور وار کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پٹواریوں کی جانب سے زمینوں کے غلط فرد جاری کرنے، ایک ہی فرد کئی کئی افراد کو جاری کرنے سمیت زمینوں کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے محکمے میں عوام کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔جس کی انکوائری کیلئے پٹواریوں کو ثمن جاری کرنے پر تعمیل نہیں کی جاتی ہے۔بلکہ الٹا ہرتال کی دھمکی سننے کو ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر سے درجنوں درخواستیں اسی وجہ سے نمٹانی مشکل ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمین و جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے ہر شخص کو معلوم ہے کہ اسکو کاغذی کاروائی میں کتنی مشکل پیش آتی ہے۔لیکن انسداد رشوت ستانی کا محکمہ صرف وہیں کاروائی کرتا ہے، جہاں کی شکایت موصول ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انجمن پٹواریاں کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ محکمہ میں پٹواریوں کے خلاف آنے والی شکایات پر ان کیخلاف انکوائری کرتا ہوں ، اس لیے مجھے دباؤ ڈالنے کیلئے انجمن پٹواریاں کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی دی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :