وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی میں انتظامی سیکرٹریز ،اعلیٰ پولیس آفیسران کی عدم شرکت کا نوٹس لے لیا

بدھ 20 جنوری 2016 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہر ی نے اسمبلی میں انتظامی سیکرٹریز اور اعلیٰ پولیس آفیسران کی عدم شرکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ اسمبلی سیشن کے دوران آئی جی پولیس اور تمام سیکرٹریز کو شرکت کرنے کیلئے پابند بنایا جائے کہ جب تک اسمبلی کا سیشن چلتا رہے آئی جی پولیس اور تمام سیکرٹریز اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں جس پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے آئی جی پولیس اور تمام سیکرٹریز کو تحریری طو رپر آگاہ کردیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہدایت کے مطابق اسمبلی کے تمام سیشن کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :