کراچی، آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے2016-17

عتیق میر کے حمایت یافتہ پینل کی مسلسل 14ویں کامیابی

بدھ 20 جنوری 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء ) آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے2016-17 میں عتیق میر کے حمایت یافتہ پینل کی مسلسل 14ویں کامیابی، ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق شاہد جاوید شمسی صدر، سید کلیم الدین نائب صدر، سید شرافت علی جنرل سیکریٹری، محمد امین ٹی جوائنٹ سیکریٹری، محمد سعید آگریا ڈپٹی سیکریٹری،افضل ملک فنانس سیکریٹری جبکہ ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران میں محمد فرید ، رضوان شیخ، نبیل احمد، کامران الدین، ریاست خان لودھی،محمد فرحان، سید غالب حسن، منیب الرحمان اور نبیل یونس بلامقابلہ کامیاب قرار پائے، اس موقع پر آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے نئی باڈی کے عہدیداران و ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب باڈی مارکیٹ اور تاجروں کی خدمات کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریگی انھوں نے کہا کہ 1990میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کی پہلی ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد انتخابات میں مسلسل چودھویں کامیابی مجھ پر تاجروں کے بھرپور اور مسلسل اعتماد کا نتیجہ ہے، تاجروں کی خدمات کی سلور جوبلی مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں، انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی تاجروں کے جائز حقوق اور مفادات کی جد و جہد کیلئے وقف کردی ہے، کراچی میں مستقل امن کا قیامِ اور معاشی استحکام میری زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے جس میں تاجر برادری میرا بھرپور ساتھ دے

متعلقہ عنوان :