حکومت یونائٹیڈ بزنس گروپ کو ملک کا سب سے بڑا نمائندہ تجارتی گروپ سمجھتی ہے، افتخار علی ملک

ہمارا مقصد تجارتی سیاست میں نوجوان آگے آئیں ،اسی لئے ایف پی سی سی آئی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لائے،چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ

بدھ 20 جنوری 2016 21:26

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مسلسل پانچویں بار منتخب نائب صدراور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی سمیت حکومت بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کو ملک کا سب سے بڑا نمائندہ تجارتی گروپ سمجھتی ہے،ہمارا مقصدیہ تجارتی سیاست میں نوجوان آگے آئیں اور اسی لئے ہم ایف پی سی سی آئی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لائے،میرا اور ایس ایم منیر کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نئی نسل کے تاجر اورصنعتکارآگے بڑھیں اوراپنا کردار ادا کریں کیونکہ انہیں مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔

انہوں نے ٹیلیفون پر سارک چیمبر کا پانچویں بار نائب صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مبارکباد دینے والے کراچی کے تاجررہنماؤں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں نے ہمیشہ سارک ممالک کی تجارتی برادری کے درمیان روابط بڑھنے ،ان ملکوں کے تجارتی وفود کو ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کی ترغیب دی ،سارک چیمبر کیلئے عرصہ 25 سال سے خدمت کوئی معمولی بات نہیں ہے،جلد ہی اس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل ہونے جارہا ہے جس کیلئے میں نے طویل کاوشیں کیں،مسلسل پانچویں مرتبہ سارک چیمبر کابلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوناصرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز ہے،یہ منزل آسان نہیں ہے اور مجھے پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

افتخار علی ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں جس تندہی کے ساتھ سارک چیمبر کی بلڈنگ تعمیر کرائی جارہی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہوگی اور جو لوگ صرف کہانیاں گھڑنے،تنقید کرنے اور بے وقوف بنانے کے عادی ہوں ان کیلئے اس بلڈنگ کی تعمیر ایک سبق اور آئینہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ذریعہ ہمارا گروپ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت کررہا ہے اور ہم نے ایس ایم منیر کے ساتھ ملکر دوسال میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کو پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا سب سے عظیم اثاثہ بنادیا ہے، ہم شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتے،فیڈریشن کے انتخابات کی فتح بھیک میں نہیں ملی بلکہ خدمت اور جدوجہد کاصلہ اللہ نے ہمیں دیا ہے،ہم کرپشن سے پاک سیاست کو بزنس پالیٹکس کا حصہ بنایا ہے اور صنعت وتجارت کے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی تیارہوچکی ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ2016 ڈبلیوٹی او پر عملدرآمد کا سال ہے،ہمارے ملکی صنعتکاروں اور تاجروں کو ڈبلیوٹی او کیلئے بھی تیاری کرنا ہوگی اور اس کے مطابق اپنے آپ کو تجارتی سطح پر تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یونائٹیڈ بزنس گروپ میں ہرفرد اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے لیکن میں یہاں سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرحیم جانو، زبیرایف طفیل،گلزار فیروز ،ایس ایم نصیر کی کارکردگی کی بھی تعریف کرونگا،میں اپنیے دوست اور یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے قدم قدم میرا ساتھ دیا،کئی ذہنی آلودہ اورتاجروں کے مستردکئے ہوئے رہنماؤں نے ایس ایم منیر کے خلاف بہت بیانات دینے لیکن وہ ثابق قدم رہے اورکامیابی نے یو بی جی کے تمام لیڈران اور کارکنان کے قدم چومے

متعلقہ عنوان :