اکبربگٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے جان کی قربانی دی ،مقررین

مجرموں کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائرکریں گے،جمہوری وطن پارٹی کی احتجاجی ریلی اورمظاہرے میں قائدین کاخطاب

بدھ 20 جنوری 2016 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمام شہید نواب اکبر بگٹی کے قتل کے مقدمے کے فیصلے پربدھ کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مرکزی نائب صدر سید صالح آغا،مرکزی سیکرٹری جنرل نصیب اللہ شاہوانی، صوبائی جنرل سیکرٹری رؤف بابر اورپارٹی رہنما عظیم بٹ نے کی اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی نائب صدر سید صالح آغا، نصیب اللہ شاہوانی، رؤف بابر، خواتین ونگ کی رہنمازیبا سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شہید نواب اکبر بگٹی نے ملک کی بقا اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کی اور قربانی دی، نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں نواب بگٹی کے وکیل کی جانب سے دائر درخواستوں اور گواہوں کو سننے بغیر مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیااس سلسلے میں جلد بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :