ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ عام بات ،کچھ ممتاز کھلاڑی بھی تھوڑے بہت گندے ہیں، سابق ٹینس کھلاڑی کا انکشاف

بدھ 20 جنوری 2016 21:25

ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ عام بات ،کچھ ممتاز کھلاڑی بھی تھوڑے بہت ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق ٹینس کھلاڑی نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ٹینس کے مقابلوں میں میچ فکسنگ عام سی بات ہے اور اِس میں کچھ ممتاز کھلاڑی بھی ’کسی نہ کسی طرح تھوڑے بہت گندے ہیں۔‘اْنھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فکسنگ صرف نچلی سطح کے کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہے اور یہ ’ایسا راز ہے جس سے سبھی واقف ہیں۔

‘کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینس حکام جانتے ہیں ’کون اِس میں ملوث ہے‘ لیکن وہ اِس کو روکنا نہیں چاہتے۔‘ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) کا کہنا ہے ’وہ ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوت دبائے گئے ہوں۔

(جاری ہے)

‘ٹی آئی یو کا کہنا ہے: ’ہم اْس کھلاڑی کو دعوت دے رہے ہیں جو یہ الزامات لگا رہے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں اور جو معلومات اْن کے پاس ہیں وہ ہمیں فراہم کریں۔

‘ ہم ایسی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ میچ فکسنگ کے ثبوتوں کو دبایا گیا ہو۔ ہم اْس کھلاڑی کو دعوت دے رہے ہیں جو یہ الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ ہم سے رابطہ کریں اور جو معلومات اْن کے پاس ہیں وہ ہمیں فراہم کریں۔ٹینس انٹیگریٹی یونٹ یہ الزامات اْس وقت سامنے آئے ہیں جب برطانوی خبررسا ں ادارہ اور بزفیڈ نیوز کی تحقیقات میں اِس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ گذشتہ دہائی کے دوران ٹینس میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے سٹے بازی کی گئی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :