کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والے انگلینڈ کے امپائر مارک بینس ریٹائر ہوگئے
بدھ 20 جنوری 2016 21:24
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والے انگلینڈ کے امپائر مارک بینس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ مارک بینسن ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد امپائرنگ سے کنارہ کش ہو گئے ہیں۔57 سالہ بینسن نے 1986 میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
مارک بینسن نے 1997 میں فرسٹ کلاس امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ذمہ داریاں انجام دینے لگے جس کے بعد انہیں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔مارک بینسن کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے امپائر ہیں جن کے فیصلے کو ڈی آر ایس سسٹم کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔2008 میں کولمبو میں سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان میچ میں بینسن نے تلکارتنے دلشان کو آوٴٹ قرار دیا جس پر دلشان نے ریویو لیا اور تھرڈ امپائر روڈی کرٹزن نے ان کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے بلے باز کو ناٹ آوٴٹ قرار دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.