سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کاطلبہ یونینز کی بحالی بارے سفارشات پر غور
طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا ضروری ہو گا، سیکرٹری داخلہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، چیف سیکرٹری سندھ کا جواب
بدھ 20 جنوری 2016 21:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے سفارشات پر غور کیا، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کو طلبہ یونینز کی بحالی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا بھی ضروری ہو گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں۔
بدھ کو سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول کا اجلاس چیئرمین چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ یونینز کی بحالی پر اپنی حکومتوں کے موقف سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ سمیت سینیٹ کے متعدد ارکان نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ ان کی ریگولیشن کے حوالے سے بھی ضابطے ہونے چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے بعد انہیں سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے بچایا جا سکے اور دوسری طرف انہیں تشدد سے بھی دور رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے طلبہ یونینز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت طلبہ یونینز کی صوبے میں بحالی کے لئے طلبہ کی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کر رہی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے، کمیٹی آف دی ہول نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حوالے کی بھی پرزور مذمت کی اور شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.