میلسی،مسلح ڈاکوؤں کا زرعی ادویات کی دکان پر ڈاکہ ،گن پوائنٹ پر 41تھیلے سیڈز ، نقدی لوٹ لی

بدھ 20 جنوری 2016 21:05

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)5مسلح ڈاکوؤں کا صبح سویرے زرعی ادویات کی دکان پر ڈاکہ ،گن پوائنٹ پر 41تھیلے سیڈز اور نقدی لوٹ لی ،تاجروں کاپولیس تھانہ سٹی کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صبح ساڑھے 6بجے کالونی روڈ پر 5مسلح ڈاکوؤں نے محمدنوید کی شاپ نیاسویرا پر دھاوابول دیا وہاں پر موجود چوکیدار اور 2دکاندار وں اسمائیل اور اعجاز کوگن پوائنٹ پر ایک حمام میں بند کردیا اور نیاسویراکے تالے توڑ کر دولاکھ 80ہزار مالیت کے 41تھیلے سیڈز مکئی اوردس ہزار روپے نقدی اٹھالی اور سلور رنگ کی کرولہ جی ایل آئی کار میں ڈال کر ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چوہدری شبیر وڑائچ موقع پر پہنچ گئے اور واردات کاموقع چیک کیا جبکہ کالونی روڈ کے تاجروں پیسٹی سائیڈ زیونین کے جنرل سیکرٹری ملک امیر بخش کھوکھر، محمداقبال خان بلوچ ،جاوید عطاری ،مہر احمد مرسلین ،شیخ وقاص، شیخ یونس، فیاض احمدا ور دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مال برآمد کرنے کامطالبہ کیا ہے دریں اثناء پیسٹی سائیڈز یونین کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا،شیراز کاظمی، میاں عبدالخالق نے وقوعہ کی پرزور مذمت کی ہے اور پولیس تھانہ سٹی کی ناقص کار کردگی پر اظہار افسوس کیا ہے۔