چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق کافی معلومات اکٹھی کر لی گئی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ
محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 21:02
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں افسوسناک دہشت گرد حملہ ہوا جس میں 20 افراد کی شہادت ہوئی جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے افراد میں 18 طالب علم جبکہ 2 افراد یونیورسٹی اسٹاف کے ممبر ہیں۔ شہیدوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرتے ہیں۔
حملے کے وقت یونیورسٹی میں 52 سیکورٹی اہلکار موجود تھے۔ چارسدہ ملٹری گیریژن نہیں ہے اس لیے حملے کے بعد فوج پشاور سے بھیجی گئی۔ حملے کے بعد 45 منٹ کے اندر اندر تمام سیکورٹی فورسز نے حرکت میں آ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو ہونے سے روک لیا گیا۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کو یونیورسٹی کے ہاسٹل کے گھیر کے ہلاک کیا گیا جن کی تعداد 4 تھی۔
دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کے بعد ان سے 2 موبائل فون برآمد ہوئے جس سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ موبائل فونز سے برآمد ہونے والی سمیں افغانستان کی ہیں۔ دہشت گردوں کو کس نے بھیجا انہوں نے کس کی ہدایات پر دہشت گردی کی کاروائی کی اس سے متعلق کافی معلومات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔ جیسے جیسے مزید معلومات حاصل ہوتی جائیں گی وہ سامنے لائی جائیں گی۔ حملے کے فوری بعد آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس ہوا جس میں تمام صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستانی قوم کی حمایت، تمام سیکورٹی اداروں اور حکومت کے تعاون اور اتحاد سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پنچایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.