باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کر نے والے دہشتگرد شلوار قمیض میں ملبوس تھے

حملہ آور پشتو بول رہے تھے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں ٗ طلباء کی گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 21:02

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کر نے والے دہشتگرد شلوار قمیض میں ملبوس تھے ۔

(جاری ہے)

آر پی او کے مطابق دہشت گرد طلبہ کی طرح شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے، چاروں ہلاک دہشت گردوں کے چہروں پر داڑھیاں بھی ہیں جن میں سے دو کی عمریں 20سال سے کم اور دو کی 20 سے 25سال کے درمیان ہیں۔یونیورسٹی سے محفوظ طور پر نکلنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور پشتو بول رہے تھے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :