کراچی ،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بلوے کیس میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق

حیدر عباس رضوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی

بدھ 20 جنوری 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ انعام علی کلہوڑ کی عدالت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بلوے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد مئیر وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کردی جبکہ حیدر عباس رضوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بلوے کے کیس میں پیش ہوئے۔

عدالت نے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے وسیم اختر جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کردی اور اسی کیس میں حیدر عباس رضوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔ وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی اب 22 جنوری کو جوڈیشل عدالت میں پیش ہوں گے۔