کراچی ،اورنگی ٹاون میں پولیس کی کارروائی ،بھتا خور گرفتار
ملزم کی موٹرسائیکل میں موجود 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادئیے گئے
بدھ 20 جنوری 2016 20:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک بھتا خور کو گرفتار کرلیا،ملزم کی موٹرسائیکل میں موجود 2 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ملزم اسحاق اورنگی ٹاؤن میں تاجروں کو مختلف کالعدم تنظیموں کے نام سے بھتے کیلئے خط لکھ کر ڈراتا دھمکاتا تھا،اس کا ایک ساتھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔
ملزم نے ایم پی آر کالونی کے تاجر معراج سے 50 لاکھ روپے بھتے کی رقم طلب کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی تھی۔پولیس نے ملزم اسحاق کی موٹرسائیکل قبضے میں لے کراس میں رکھے 2 دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے،جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے،ملزم کے قبضے سے پستول بھی ملا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.