سیرت طیبہ پرعمل ہی فلاحِ انسانیت کاضامن ہے‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اخلاق کریمہ کے تمام باب نبی رحمتؐنے پورے کئے،آپ ؐکی اتباع حصول محبت الٰہی کابہترین ذریعہ ہے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کاامریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہراورنگ میں منعقدہ’’ مقام مصطفی کانفرنس‘‘ سے خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء )معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نبی کریمﷺکی سیرت طیبہ پرعمل ہی فلاح انسانیت کاضامن ہے،اخلاق کریمہ کے تمام باب نبی رحمتؐنے پورے کئے۔آپ ؐکی اتباع حصول محبت الٰہی کابہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکہ کی مشہورریاست ٹیکساس کے شہر اورنگ میں برکات القرآن مدرسہ نعیمیہ کے زیراہتمام منعقدہ مقام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانامحمدمختار شاہ نعیمی،معروف عالم دین مو لا نا عمیر سمیت دیگردینی اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔ثناء خوان مصطفی نے بارگاہ نبوی ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ اس موقع پرمقامی دینی اسکالرزسمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
ڈاکٹرراغب نعیمی نے مزید کہاکہ اﷲ رب العزت نے حضورنبی کریم ﷺکو جو رفعتیں اورعظمتیں عطا کیں وہ کسی اورکونہیں دی گئیں۔
آپﷺکی پدائش سے قبل بھی آپ کا چرچاتھااورظاہری اور پردہ پوشی کے بعدبھی آپ کی عظمتوں کا چرچاجاری رہے گا۔آپﷺنے اپنے اخلاق کے ذریعے گرے ہوئے لوگوں کوخداسے ملادیااورپوری انسانیت کوجوڑکرایک دوسر ے کابھائی بنادیا۔اﷲ تعالیٰ نے آپﷺکی اتباع کوحصول محبت ربانی قرار دیا ۔جب تک مسلمان ظاہری ا ورباطنی اتباع رسول نہیں کریں گے انہیں اﷲ تعالیٰ کی رضاحاصل نہیں ہوسکتی۔آپﷺکی سیرت پرعمل کرکے ہم اس دنیاکو امن وامان دے سکتے ہیں۔اسلام کے یہ قوانین صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہیں بلکہ انسانیت کے لئے بھی ہیں جوبھی انہیں اپنا ئے گاوہ ترقی کرجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.