پاکستان ون چائنہ پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے،دفترخارجہ

چینی حکومت کی طرف سے ملکی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،ترجمان

بدھ 20 جنوری 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان نے ایک بار پھر ’’ون چائنہ‘‘پالیسی پرکاربند رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے اوروہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی طرف سے ملک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ،تائیوان میں حالیہ انتخابات سے متعلق سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 1992کا اتفاق رائے فریقین کے درمیان پر امن اورمستحکم تعلقات کے لیے ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :