باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
حملہ آور یونیورسٹی کی عقبی دیوار پر لگی خاردار تار کو دو جگہوں سے کاٹ کراندر داخل ہوئے،20 افراد جاں بحق ، 50سے زائد زخمی ہوئے ،رپورٹ
بدھ 20 جنوری 2016 20:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ،چارحملوں آوروں نے یونیورسٹی پر حملہ کیا ،دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوفیں اور دستی بم موجود تھے اور وہ یونیورسٹی کی عقبی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے ۔
(جاری ہے)
چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ابتدائی روپرٹ کے مطابق 4حملہ آور یونیورسٹی کی عقبی دیوار پر لگی خاردار تار کو دو جگہوں سے کاٹ کراندر داخل ہوئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں کے پاس دستی بم اور کلاشنکوفیں تھیں، حملہ آور ہاسٹل سائیڈ سے یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور طلبا و عملے پر فائرنگ شروع کی،یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہی حملہ آور دو حصوں میں بٹ گئے،دو دہشت گردوں فائرنگ کرتے ہوئے ہاسٹل کی طرف گئے، یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق حملے کے وقت یونیورسٹی میں 54 سکیورٹی گارڈز موجود تھے، فائرنگ اور دستی بم حملے سے یونیورسٹی کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.