باچاخان یونیورسٹی پر حملہ انسانیت کے منافی ہے ٗحامد کرزئی کا اسفند یار ولی کو ٹیلیفون

بدھ 20 جنوری 2016 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملہ انسانیت کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورانسانیت بالخصوص عدم تشدد کے حوالے سے باچا خان مرحوم کی خدمات اور تعلیمات کو سراہا ۔حامد کرزئی نے باچا خا ن یونیورسٹی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ انسانیت کے منافی ہے۔

متعلقہ عنوان :