سی ڈی اے ملازمین نے جھوٹ پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا‘مزدور یونین کی خدمات کا اعتراف آج ہر محنت کش کرتا ہے‘سی ڈی اے کی تقسیم رکوانے کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے ،شعبدہ بازی کی نہیں

سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداروں چوہدری محمد یسیٰن ‘اورنگزیب خان ‘شاکر زمان کیانی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 جنوری 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے نمائندوں نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی سے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران سی ڈی اے کی تقسیم کو رکوانے اور ملازمین کی مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے کے سلسلے میں بات چیت کی ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ کل تک جو لوگ محنت کشوں کی بجائے سیاسی جماعتوں کے ایجنٹ بنے ہوئے تھے اور انکے کاندھوں پر چڑھ کر ریفرنڈم جیتنے کے خواب دیکھتے رہے آج ایک بار پھر سی ڈی اے ملازمین نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کی منافقانہ سیاست کو مسترد کر دیا ،سی ڈی اے کی تقسیم کو رکوانے اور مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے کے لیے مزدور یونین گزشتہ ایک سال سے اپنی عملی جدوجہد کر رہی ہے جبکہ یہ لوگ اپنے گھروں میں خواب غفلت کی نیند سوئے رہے اور ہمارے باربار سمجھانے اور دعوت دینے کے باوجود صرف سیاسی جماعتوں کا دم چھلہ بنے رہے اور انہی لوگوں نے سی ڈی اے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف اپنے ایجنٹوں کے ذریعے عدالتوں میں کیس دائر کیے ،یہ لوگ سی ڈ ی اے کی تقسیم رکوانے نہیں بلکہ ہمارے محنت کشوں کو تقسیم کر کے سی ڈی اے کی تقسیم رکوانے کے سلسلے میں ہماری عملی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ ہم سی ڈی اے کی تقسیم اور ادارے کی بقاء کی خاطر اپنی جدوجہد کا آغاز کیے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ ،حکومت و اپوزیشن کے نمائندوں ،دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ،چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے سمیت سینیٹ میں پبلک پیٹیشن دائر کرنے کے علاوہ نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کی بلکہ آبپارہ چوک میں 17دسمبر کو ہزاروں ملازمین کے ہمراہ اپنا پر امن احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہم نے ادارے کی تقسیم اور سی ڈی اے کی بقاء کی خاطر سی ڈی اے افسران کو بھی محنت کشوں کی عملی جدوجہد میں شریک ہونے کی دعوت دی اور ہر موقع پر سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز کو یہ پیغام دیا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا اور سیاسی دوکان چمکانے کا نہیں بلکہ ادارے کی بقاء ہمارااولین مقصد ہونا چاہیے،انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بلا کر محنت کشوں کے تحفظات کے ازالے کے سلسلے میں بات چیت کریں اور عملی اقدامات کریں تاکہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے پندرہ ہزار محنت کشوں اور انکے خاندانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے ،سی ڈی اے مزدور یونین پہلے بھی مسلسل تین مرتبہ محنت کشوں کی طاقت کے بل بوتے پر کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہے اور ہم ہر وقت ریفرنڈم کے لیے تیار ہیں ،ہماراپختہ یقین ہے کہ اپنے نوسالہ دور میں ہم نے ملازمین کو جو تاریخی مراعات دلوائیں آئندہ بھی سی ڈی اے کامحنت کش ہماری کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے گا اور نوسربازوں کے ٹولے کو آئندہ بھی ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی ،میں سی ڈی اے محنت کشوں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مفاد پرست ٹولے کی سیاست کو مسترد کر دیا ،سی ڈی اے مزدور یونین آئندہ جنرل باڈی کے اجلاس میں اپنی حکمت عملی کو واضح کرتے ہوئے اپنی تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :