پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:48

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) پیرمحل اورگردونواح میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکول رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کردیاجاتاہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان نے محلہ محلہ گلی کوچوں میں اپنی شاخیں بناکر ایک ایک کمرے میں سکول بناکر بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رکھا ہے پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کاذریعہ بنارکھاہے اے او مرکز پیرمحل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے جب بھی کوئی تحریری شکایت ملتی ہے کاروائی کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سمیت تعلیم کے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :