بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کو یقینی بنایاجائے گا،اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:48

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)تحصیل بھر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کو یقینی بنا تے ہوئے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد رکروایاجائے گا ا گر کسی بھٹہ پر چائلڈ لیبر پائی گئی تو بھٹہ مالک کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے چائلڈ لیبر پر عملدرآمد کے سلسلہ میں صحافیوں رانا محمداشرف ، رانا شاہدالرحمن ،میاں اختر سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوں نے کہا 15سال سے کم عمر کے بچے سے مزدوری کرانے پر بھٹہ خشت کو سیل کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی متعلقہ تحصیل افسران کے ذریعے بھٹہ جات پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی مراعات سے ہرممکن نواز جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل بھر میں قائم بھٹوں پر روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی پر خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلا ف سخت تادیبی کاروائی کریں ۔