واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین کا پریس کلب اوکاڑہ کے سامنے دھرنا ‘بھوک ہڑتال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:47

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف پیفام یونین کی اپیل پر واپڈا ملازمین نے پریس کلب اوکاڑہ کے سامنے دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال کی جس کی قیادت پیغام یونین کے زونل چیئرمین راؤ شاکر اور سرکل سیکرٹری اظہر پاشا کر رہے تھے اس موقع پر راہنماؤں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملازمین کے معاشی قتل کے خلا ف حکمرانوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے اور جلد ہی پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراو کریں گے واپڈا ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی زیاتی کے خلاف پیغام یونین سیسہ پلائی ہوئی دیورا بن جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :