سرکاری پانی سے زمین سیراب کرنے پر 12افراد کیخلاف مقدمہ درج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) سرکاری پانی سے زمینوں کو سیراب کرنے والے 12افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کے نواحی گاؤن گھلا پور میں زمیندار شاہد ،نذیر احمد ،آصف ،نورحیات ،شیر،ظفر اقبال وغیرہ 12افراد جو کہ نہر کو کٹ لگا کر اپنی زمینوں کو سرکاری پانی سے سیراب کر رہے تھے کہ محکمہ انہار کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر والئے ۔

متعلقہ عنوان :