محکمہ سوئی گیس کی پائپ لائن تبدیلی کیلئے 25 کروڑ روپے کی سمری تیار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) محکمہ سوئی گیس سرگودھا نے سرگودھا شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کے پائپ تبدیل کرنے کیلئے 25 کروڑ روپے کی سمری تیار کرلی ہے محکمہ سوئی گیس کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں بلدیہ کی جانب سے سیوریج نظام سوئی گیس پائپوں کے قریب بچھائے جانے سے اکثر سوئی گیس کے پائپ جگہ جگہ سے لیک ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سوئی گیس کے پائپوں میں پانی بھرنے سے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے شہر کے متعدد علاقوں میں محکمہ سوئی گیس کے سروے کے مطابق گیس پائپوں میں گٹروں ملا پانی شامل ہوچکا ہے جس سے یہ پائپ ناکارہ ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت کسی سانحہ کو جنم دے سکتے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس نے مختلف یونین کونسلز میں مشینوں کے ذریعے چیکنگ کے دوران پائپوں میں پانے بھر جانے کے انکشاف کے بعد ان پائپوں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کیلئے محکمہ سوئی گیس کے حکام کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے سوئی گیس کے ذرائع کے مطابق شہر میں پائپ گیس لائنوں کی تبدیلی کیلئے کم از کم 25 کروڑ سے زائد کی رقم درکار ہے جس کی سمری تیار کی جارہی ہے اور جلد محکمہ سوئی گیس کو روانہ کردی جائیگی تاکہ گیس پائپس کی تبدیلی کا عمل شروع کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :