باچا خان یونیورسٹی سانحہ پر دلی صدمہ پہنچا ٗ ہماری ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ٗآرمی چیف جنرل راحیل شریف

یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ٗ آرمی چیف کا ہسپتال کا دورہ ٗ زخمیوں کی بھی عیادت کی آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات ٗ بروقت کارروائی کی تعریف

بدھ 20 جنوری 2016 19:34

چار سدہ/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ المناک سانحہ پر دلی صدمہ پہنچا ٗ ہماری تمام ترہمدردیاں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو باچا خان یونیورسٹی چار سدہ کادورہ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شرکت کر نے والے فوجیوں اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

انہوں نے کہاکہ انہیں اس المناک سانحہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔آرمی چیف نے پاک فوج کے سریع الحرکت دستوں کے بروقت پشاور سے چار سدہ پہنچنے کی تعریف کی ۔بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے چار سدہ ہسپتال کا بھی دورہ کیااور وہاں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تمام ترہمدردیاں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔