ماضی کی غلطیاں بھول کر پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا، محمود خان اچکزئی

بدھ 20 جنوری 2016 19:27

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم واقعات کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں‘ ہمیں اصل صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے‘ ملک سب سے مقدس اور مقدم ہوتا ہے‘ ہم پر یہ الزام ہے کہ سوویت فوجوں کے افغانستان سے نکلنے کے بعد ہم نے یہ کارروائی بند کیوں نہیں کی۔

ہمیں ماضی کی غلطیاں بھول کر اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے پالیسی بنانی چاہیے۔ پاکستان میں دنیا جہان کی قوتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ کا آغاز کر چکی ہیں۔ جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔