شیکھر دھون نے تیز ترین 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کر نیکا کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بدھ 20 جنوری 2016 19:27

شیکھر دھون نے تیز ترین 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کر نیکا کوہلی کا ریکارڈ ..

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھردھاون نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔ یہ ان کے کیریئر کی نویں سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کیریئر کے 3ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دھاون نے 72 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ کوہلی نے 75 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

(جاری ہے)

تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے، انہوں نے 57 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ بدھ کو کینبرا میں کینگروز کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کیلئے دھاون جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 126 رنز کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اس میچ میں ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ دھاون نے 73 میچوں کی 72 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اب تک 9 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :