کوہلی کینگروز کیخلاف انکی سرزمین پر مسلسل چار ففٹی پلس سکور بنانیوالے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے

بدھ 20 جنوری 2016 19:22

کوہلی کینگروز کیخلاف انکی سرزمین پر مسلسل چار ففٹی پلس سکور بنانیوالے ..

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

کوہلی نے کینگروز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سنیل گواسکر نے 1985-86ء میں ایچ ورلڈ سیریز کپ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنایا تھا۔

انہوں نے چار نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ کوہلی نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنائیں۔ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم میں دکھائی دیئے جس میں انہوں نے دو شاندار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکور کیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنانے کا گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :