جڑواں شہروں میں گیس پریشر میں کمی کے بعد کمپریسر کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ
شہریوں کا متعلقہ اداروں سے غیر قانونی کمپریسرز کے استعمال، انسٹالیشن اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
بدھ 20 جنوری 2016 19:15
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں رواں موسم سرما کے دوران گیس پریشر میں کمی کے بعد کمپریسر کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کا باعث بھی بن رہا ہے، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے غیر قانونی کمپریسرز کے استعمال، کمپریسرز انسٹالیشن اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء“ کے سروے کے مطابق راولپنڈی/اسلام آباد کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کی شکایات ہیں اور ان علاقوں میں گیس بہت سے صارفین پریشر میں اضافہ کیلئے کمپریسرز کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
کمپریسرز کے استعمال سے نہ صرف وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں بلکہ وہ دیگر صارفین کو ان کے حق سے بھی محروم کر رہے ہیں۔
کمپریسرز کا استعمال غیر قانونی ہے تاہم متعلقہ ادارے کمپریسرز استعمال کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ کمپریسرز کی فروخت اور تنصیب آزادانہ طور پر کی جا رہی ہے اور منافع خور ری اسمبلڈ کمپریسرز کو فروخت کر کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ چک بازار صدر، مری روڈ اور راجہ بازار کی کباڑی مارکیٹوں میں یہ کمپریسرز دستیاب ہیں اور ان پر کوئی روک ٹوک نہیں۔ جی سکس کی رہائشی نسرین اختر نے کہا کہ کمپریسرز کے استعمال سے پہلے جو تھوڑی بہت گیس آتی تھی اب وہ بھی نہیں آ رہی۔ انہوں نے کئی مرتبہ کمپریسر کا استعمال کرنے والے اپنے ہمسایوں کو اس سے باز رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے اور نہ ہی کوئی متعلقہ محکمہ کمپریسر کے بے جا استعمال پر کوئی کارروائی کرتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے دیگر سیکٹروں جی سیون، جی ایٹ، جی نائن، ٹین اور الیون کے رہائشیوں نے بھی اسی قسم کی شکایت کا اظہار کیا ہے جبکہ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جی نائن کی رہائشی خاتون نے کہا کہ وہ کمپریسر کا استعمال خوشی سے تو نہیں کر رہیں، گیس پریسر کی کمی کی وجہ سے انہیں ایسا کرنا پڑا۔ انہیں کمپریسر باآسانی بازار سے دستیاب ہو گیا اور کسی قسم کی پوچھ گچھ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ راولپنڈی کینٹ کی رہائشی خاتون ارم طارق نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کمپریسرز کے استعمال کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے وہ اکثر گیس آنے کا انتظار کرتی رہتی ہیں، بعض اوقات کمپریسرز کے استعمال کی وجہ سے چولہا بجھ جاتا ہے اور گیس کا اخراج شروع ہو جاتا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور انہیں کھانا تیار کرتے ہوئے کچن میں ہی رہنا پڑتا ہے تاکہ گیس کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے۔ شہریوں نے ایس این جی پی ایل اور وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے اپیل کی کہ وہ کمپریسرز کا استعمال تنصیب اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ وہ اس اذیت سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.