ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 50 فیصد سے بھی کم ہو گئی

سٹیٹ بنک آف پاکستان ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2016 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) گزشتہ آٹھ سالوں میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 50 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے جس سے حکومت کی ناقص کارکردگی اور اس کے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی موجودہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2000 کی دھائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور سال 2007 میں 1.8 ملین کی انتہائی بلند سطح تک پہنچا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رفتار برقرار نہیں رکھی جا سکی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 2008 اور 2014 کے درمیان کمی کا شکار ہوگئی اور 2014 میں صرف 0.75 ملین ہو گئی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ٹیکس فائلنگ میں بہتری آئی اور 2016 میں یہ ایک ملین کی عبور کر سکتی ہے تاہم یہ کامیابی بھی 2007 سے انتہائی نچلی سطح پر ہے

متعلقہ عنوان :