آم کے باغبانوں کو سبسڈی پر میتھائل یوجینال، پروٹین ہائیڈرولائیسٹ،میلاتھیان اور جنسی پھندوں کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

بدھ 20 جنوری 2016 18:04

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)ضلع مظفرگڑھ میں آم کے باغبانوں کو سبسڈی پر میتھائل یوجینال، پروٹین ہائیڈرولائیسٹ،میلاتھیان اور جنسی پھندوں کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے ۔ یہ بات مہر عابدحسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفرگڑھ نے باغبانوں کے ایک وفد سے گفتگوں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاآم کے باغات کے 1تا12 ایکڑ رقبہ کے مالک/مزاع/ٹھیکدار کو50فیصد جبکہ12ایکڑ سے زیادہ کے مالک/مزارع/ٹھیکدار کو30فیصد سبسڈی پر پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے مندرجہ بالا اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

باغبان31جنوری2016تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ہر خاندان سے ایک فرد درخواست دینے کے اہل ہوگا اور خاندان کی تعریف نادرا ریکارڈ کے مطابق ہوگی۔

(جاری ہے)

مہرعابدحسین نے مزیدکہاکہ درخواست دہندہ کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی اور باغ کے مالک/مزارع/ٹھیکداری کادستاویزی ثبوت درخواست کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔درخواست دہندہ کو اشٹام پیپر پر حلف نامہ دینا ہوگا کے وہ 15 دن کے وقفہ سے جنسی پھندہ میں روئی کے بھڑہ کو تبدیل کرنے کا پابند ہوگا۔

خواہشمند کا شتکار اپنے باغ میں گلے سڑے اور گرے ہوئے پھل تلف کرنے کا بھی پابند ہوگاڈسٹرکٹ آفیسرزراعت نے کہا کہ درخواست دہندہ اس سے قبل کبھی مرکزی/صوبائی سطح پر اس قسم کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھا چکاہو۔ اراکین قومی اسمبلی،سنیٹرز اور انکی فیملی ، گریڈ17 اور اوپر کے سرکاری اور محکمہ مال و محکمہ زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہ ہیں۔ضلع کیلئے مختص مقدار/تعداد سے زائددرخواستین ہونے کی صورت میں ان اشیاء کی فراہمی بذریعہ قرعہ اندازی ہوگی قرعہ اندازی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مظفرگڑھ کی زیرنگرانی درخواست دہندہ کی موجودگی میں ہوگی ۔