آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری

گال اسٹیڈیم کے کیوریٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال کے لیے معطل

بدھ 20 جنوری 2016 18:01

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) آئی سی سی نے گال اسٹیڈیم کے کیوریٹر جیانندا ورناویرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال کے لیے معطل کردیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں جس میں تعاون نہ کرنے پر گال اسٹیڈیم کے کیوریٹر کو معطل کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق جیانندا ورنا ویرا کو دو مرتبہ انٹرویو کے لیے بلالیا گیا مگر وہ نہیں آئے۔ ان سے دستاویزات سمیت تحقیقات کے لیے اہم چیزیں بھی طلب کی گئیں مگر وہ فراہم کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انھیں معطل کرنا پڑا۔ ۔

متعلقہ عنوان :