میلبرن:راجر فیڈرر کی گرینڈ سلم میں 299 فتوحات مکمل

راجر فیڈرر نے یوکرین کے ڈولگو پولو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ویمنز ایونٹ میں ماریہ شراپووا کامیاب رہیں،اٹلی کی روبرٹا ونسی اور امریکا کی سیرینا ویلیمز نے بھی دوسرے راونڈ میں اپنے میچز جیت لیے

بدھ 20 جنوری 2016 17:53

میلبرن:راجر فیڈرر کی گرینڈ سلم میں 299 فتوحات مکمل

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ ساتھ ساتھ گرینڈ سلم میں دو سو ننانوے ویں فتح بھی سمیٹ لی۔ ویمنز ایونٹ میں ماریہ شراپووا کامیاب رہیں۔میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں راجر فیڈرر نے یوکرین کے ڈولگو پولو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

یہ ان کی گرینڈ سلم ایونٹس میں دو سو ننانوے ویں فتح تھی۔

(جاری ہے)

ٹینس کی تاریخ میں راجر فیڈرر پہلے پلئیر ہوں گے جو گرینڈ سلم میں تین سو فتوحات کا کارنامہ انجام دیں گے۔دیگر میچز میں ٹومس برڈخ، گریگور دمیترو اور جائلز سائمن نے بھی اپنے میچز جیت لیے ہیں۔ویمن سنگلز میں ماریہ شراپووا نے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔دوسرے راونڈ میں روسی کوئن نے بیلاروس کی سیسنو وچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اٹلی کی روبرٹا ونسی اور امریکا کی سیرینا ویلیمز نے بھی دوسرے راونڈ میں اپنے میچز جیت لیے۔ ۔

متعلقہ عنوان :