ایجنسی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کمپلیکس کی تعمیراتی منصوبہ کا آغاز

یڈ منسٹریشن سیکرٹریٹ کی تین منزلہ عمارت پر4 کروڑ 57 لاکھ خرچ کئے جائیں گے،زبیر خان

بدھ 20 جنوری 2016 17:49

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)ایجنسی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے پولیٹیکل انتظامیہ کمپلیکس کی تعمیراتی منصوبہ کا آغاز۔ایڈ منسٹریشن سیکرٹریٹ کی تین منزلہ عمارت پر چار کروڑ ستاون لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔پی اے اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اورکزئی کے افسران کی موجودگی میں افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں پی اے اورکزئی محمد زبیر خان نے ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کر لیا۔اس موقع پر اے پی اے اپر اورکزئی اقبال خان وزیر،ایڈیشنل پی اے احمد زیب خان ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اورکزئی عصمت اللہ ،ایس ڈی او شوکت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو عصمت اللہ نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کمپلیکس سیکرٹریٹ میگا پراجیکٹ ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی تعمیر پر چار کروڑ ستاون لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین منزلہ عمارت دو سال کے عرصہ میں تعمیر کی جائے گی۔جس کا احاطہ ڈیڈھ کنال اراضی پر محیط ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سیکرٹریٹ کی تعمیر سے پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی کی دفاتر کو ایک جگہ پر ایڈجسٹ کرنے سے انتظامیہ افسران کو انتظامی امور چلانے سمیت قبائلی عوام کو بھی سرکاری امور کے حوالے سے سہولت میسر ہو گی۔

عمارت میں 27آفسز ،ایک کانفرنس ہال،محافظ خانہ،ٹیوب ویل کی تنصیب وغیرہ کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں پی اے اورکزئی محمد زبیر خان کی انتک جدوجہد سے منظور شدہ یہ میگا پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے دفتری امور چلانے میں بہتری کے ساتھ ساتھ یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا ترقیاتی منصوبہ ہوگا۔ اس موقع پر پی اے اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے تعمیراتی منصوبہ پر کام کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ۔