فیصل آباد،الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام جلد ہی فیصل آباد میں بھی آغوش ہوم کا آغازکردیاجائے گا،رائے اکرم کھرل

بدھ 20 جنوری 2016 17:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رائے اکرم کھرل نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام جلد ہی فیصل آباد میں بھی آغوش ہوم کا آغازکردیاجائے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن نے ماہ دسمبر2015میں تقریباًساڑھے چارلاکھ مالیت کاریلیف فراہم کیاہے ۔الخدمت لیبارٹریزمیں ایکسرے کے لئے بھی جدیدترین ڈیجیٹل ایکسرے مشینز نصب کی جائیں گی۔

شہرکے مختلف مقامات پرصاف پانی کی فراہمی کے لئے جلدہی 6نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی گورنمنٹ آف جاپان کے تعاون سے لگائے جائیں گے جہاں سے شہری صاف اوربیماریوں سے پاک پانی حاصل کرسکیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ایگزیکٹوکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پروفیسرمظہرنعیم رندھاوا،ضلعی نائب صدر ڈاکٹرشفقت جاویدبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

رائے اکرم کھرل نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھرمیں اپنے ورکنگ ایریازمیں صحت تعلیم ودیگرشعبوں میں خلق خداکی خدمت میں مصروف ہے ۔ڈیجٹیل ایکسرے لیبارٹریز،کفالت یتامیٰ اورآغوش جیسے منصوبے ملک کی ترقی میں انتہائی اہم ہیں جنہیں کسی بھی طورپرہرنظراندازنہیں کیا جاسکتا ہمیں ان منصوبوں کے لئے لوگوں کااعتمادحاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے اور یہ اعزاز اسے اپنی خدمات کی وجہ سے حاصل ہے دنیا کے بہت سے ممالک الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کے منصوبوں میں ان کا تعاون شامل رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مخیر احباب کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کادائرہ وسیع سے وسیع ترکیاجائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :