درندہ صفت دہشتگردوں کاباچاخان یونیورسٹی پرحملہ پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ کے مترادف ہے ایسا کرنیوالے اور ان کے حامی کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ طاہر مستحسن

بدھ 20 جنوری 2016 17:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر وویمن ونگ کی سینئر نائب صدر پنجاب طاہرہ مستحسن نے کہاہے کہ درندہ صفت دہشتگردوں کاباچاخان یونیورسٹی پرحملہ پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ کے مترادف ہے ایسا کرنیوالے اور ان کے حامی کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

ملک دشمن قوتیں ارض پاک میں انتشار اور فساد پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن پاک فوج ‘رینجرز اور ایف سی ان کے عزائم میں رکاوٹ ہیں اس لئے یہ لوگ بار بار ان اداروں اوران کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں کے بنیادی نیٹ ورک کو ختم کرے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نرمی نہ کرکے کیونکہ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں انھوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ شہدا ء کے درجات بلند کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :