وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 17:43

وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رابطے میں چارسدہ حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔