سارک چیمبر سارک ممالک میں کاروباری روابطہ بہتر بنانے کیلئے پل کا کردار ادا کر رہا ہے‘ خواجہ خاور رشید
افتخار علی ملک نے ہمیشہ سارک ریجن میں میں کاروباری و تجارتی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے‘ مبارکبادی پیغام
بدھ 20 جنوری 2016 17:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور شید نے کاروباری طبقے کے معروف رہنما افتخار علی ملک کو پانچویں مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افتخار علی ملک نے ہمیشہ سارک ریجن میں میں کاروباری و تجارتی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے، ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
سارک چیمبر سارک ممالک میں کاروباری روابطہ بہتر بنانے کیلئے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب نائب صدر سارک چیمبرسارک ریجن اور پاکستان میں صنعت و کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گے۔(جاری ہے)
خاور رشید نے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ افتخار علی ملک کی اعلیٰ اور پروفیشنل قیادت کے ذریعے شفاف نظام کو فروغ ملے گااور امید کرتا ہو ں کہ وہ حقیقی جمہوریت کے ساتھ پاکستان کے تمام چیمبرز کو مضبوط تر اور تاجر برادری کو بااختیار بنائیں گے اور تبدیلی کے نظریے کو مثبت انداز میں لے کر پاکستان کی معیشت کا مستقبل تابناک بنائیں گے جو آنے والی نئی قیادت کو موثر رہنمائی کیلئے صحتمند اقتصادی ماحول مہیا کرے گا۔
یہ کامیابی تاجر وصنعتکار برادری کے اتحاد اور ملکی معاشی ترقی کا ضامن ثابت ہو سکتا ہے لہذٰا اب یکجا ہو کر ملک اور معیشت کو در پیش مسائل کو حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افتخار علی ملک نے لاہور چیمبر،فیڈریشن چیمبر اور پھر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسے بین الاقوامی فورم کے نائب صدر کے طور پر بہترین خدمات قابل تحسین ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.