نیپال کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی سفارتخانہ ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیگا، مظہر جاوید
پاکستان اور نیپال کے مابین باہمی تجارتی حجم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
بدھ 20 جنوری 2016 17:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیپال کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فرو غ دینے کے اچھے خاصے مواقع پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے مابین بہتر تعلقات استوار کر کے ان مواقعوں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ نیپال میں قائم پاکستان کا سفارتخانہ اپنی عمارت میں ہی ایک ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کر ا کر نیپال کے ساتھ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے گا۔
ان خیالات کااظہار نیپال کے لئے نامزد پاکستان کے سفیر مظہر جاوید نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مقامی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ادویات، ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس اور چمڑے کی مصنوعات سمیت کئی پاکستانی مصنوعات نیپال کی مارکیٹ میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں لہذا پاکستان کی تاجر برادری نیپال کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.