کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ خفیہ ہوتا ہے جو پیداوار ، کپاس کی کوالٹی کو خراب کرتی ہے، محکمہ زراعت توسیع بوریوالا

زمیندار چھڑیوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ دیں، بچے کھچے ، آدھے ٹینڈوں کے کچرے کوآگ لگا کر تلف کردیں، ہدایت

بدھ 20 جنوری 2016 17:34

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا خفیہ حملہ ہوتا ہے جو کہ پیداوار اور کپاس کی کوالٹی کو خراب کرتی ہے۔ گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) بورے والا خصوصی مہم چلا رہا ہے ۔ جس میں زمینداران کو ہدایات کی جا رہی ہے کہ وہ چھڑیوں کے ڈھیروں کو اُلٹ پلٹ دیں اور بچے کھچے اور آدھ کھلے ٹینڈوں کے کچرے کو آگ لگا کر تلف کر دیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جینگ فیکٹریوں میں موجود کچرے کے ڈھیروں کو تلف کر نے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فصل کاشت ہونے سے پہلے گلابی سنڈی کے پیوپے تلف ہو جائیں ۔ یہ بات چوہدری کلیم نثار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) بورے والا نے جینگ فیکٹری مالکان کے ایک وفد اور زمینداروں کے ساتھ ملاقات میں بتائی۔ اِس موقعہ پر زراعت آفیسر زچوہدری محمد نواز ، چوہدری آصف عزیز کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :