Live Updates

دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ٗجو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے ٗعمران خان

خیبر پختونخوا میں تمام 64ہزار تعلیمی اداروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے ٗ چیئر مین پی ٹی آئی باچا خان یونیورسٹی میں 54سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی پر تھے ، سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ٗشہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت

بدھ 20 جنوری 2016 17:17

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ٗجو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے ٗخیبر پختونخوا میں تمام 64ہزار تعلیمی اداروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہید ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ اظہارِ تعزیت کے بعد انہوں نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی میں 54سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی پر تھے ، سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ،خیبر پختونخوا میں 64ہزار تعلیمی ادارے ہیں تمام اداروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے ،یونیورسٹی حملے میں شہید افراد کے والدین سے اظہار تعزیت کرتاہوں ۔عمران خان نے کہاکہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت بڑا سانحہ ہو سکتا تھا اﷲ نے بچا لیا ہے ،فوجی ہیلی کاپٹرز، پولیس اور فورسز کا کردار انتہائی اہم ہے ٗمقامی لوگ بھی دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے اسلحہ لے کر نکل آئے ۔ انہوں نے کہا جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینا ہے،حملے کے بارے میں چیف سیکرٹری سے معلومات لیتا رہا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات