ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ہری پور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں فرینڈزلائنز ہری پور نے یونائیٹڈسرائے صالح کو 5وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئین شپ جیت لی

بدھ 20 جنوری 2016 17:05

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ کے فائنل میچ میں فرینڈزلائنز ہری پور نے یونائیٹڈسرائے صالح کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ2014,15جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا فرینڈزلائنزکے ہونہارآل راؤنڈرامجدوقاص کوفائنل میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیامہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افسرہری پور احمدزمان خان ،ممبرضلع کونسل غالب خان،ممبرتحصیل کونسل ذوالفقاراحمد قریشی اوردیگر نے کھلاڑیوں میں نقدانعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں جب کہ غالب خان نے آرگنائزرزکے لیے دس ہزار،ایچ سی اے اسٹیڈیم میں کرکٹرزکے فٹنس جم کے لیے چھ لاکھ اوراسٹیڈیم سے ملحقہ ٹیپ بال گراؤنڈ کی لیولنگ کے لیے تین لاکھ کی فراہمی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ 2014,15کے فائنل میں فرینڈزلائنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کلب سرائے صالح نے مقررہ 30اوورز میں 165رنز بنائے جس میں وسیم اختراوراسرارخان نے52,52قیصرنے20اوراسدخان نے 16رنز بنائے جب کہ فرینڈزلائنز کی طرف سے کامران داؤدنے تین،امجدوقاص اورمدثرنیدودووکٹیں حاصل کیں جس کے جواب میں فرینڈزلائنزکی طرف سے ہونہار آل راؤنڈرامجدوقاص نے51ناٹ آؤٹ،کامران27،عدنان25اورشاکر24رنز بناکر نمایاں رہے یونائیٹڈ سرائے صالح کی طرف سے زبیر نے تین،توقیر،وسیم اوربابرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ایمپائرنگ کے فرائض سید اشتیاق شاہ اورمعظم خان جب کہ آفیشل اسکورنگ کے فرائض وسیم کان نے انجام دیے۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن 2013,14اور2014,15کی مشترکہ تقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر احمد زمان خان اورممبرضلع کونسل غالب خان تھے جب کہ اس موقع پر ممبرتحصیل کونسل ذوالفقار احمدقریشی،ویلج کونسل سوکاپانڈک کے ناظم حفیظ الرحمان،کونسلرملک محمد اکرم،حاجی تنویراحمد،چیف ارشاد،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خالدمحمودخالدی،سیکرٹری شوکت عزیز،ملک شکیل اعوان،سینئیرکرکٹرزماجد علی شاہ،اجمل خان،قمرفریدبوبی،خان جاویدخان،خان گل،قاضی عمران،معروف اسکالرقاضی حامد رضا سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات ،عوامی نمائندوں اورکھلاڑیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈی ایس او احمدزمان خان اور،غالب خان اورذولفقار قریشی سمیت دیگر نے ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ میں عمدہ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جب کہ ایچ سی اے کے گراؤنڈ مینزشبیراحمد،محمد امین،محمد ارشد اورباباجاویدکی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے انھیں بھی نقدانعامات سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :