باچا خان یونیورسٹی حملہ، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے

بدھ 20 جنوری 2016 17:00

باچا خان یونیورسٹی حملہ، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بازوﺅں پر ..

کوچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کا دکھ کھیل کے میدانوں میں بھی نظر آیا جہاں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیاءکپ کھیلنے میں مصروف ہے اور آج بھارت کے خلاف میچ سے کچھ دیر قبل باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید ہوئے ۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی اس سفاکانہ حملے کی مذمت کئے بغیر نہ رہی اور تمام کھلاڑی میچ کھیلنے کیلئے میدان میں بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں بندھے اترے ۔

متعلقہ عنوان :