خیبرپختونخوا گرلز سکواش چمپئن شپ کاآغازہوگیا

بدھ 20 جنوری 2016 16:56

خیبرپختونخوا گرلز سکواش چمپئن شپ کاآغازہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی مقابلوں کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ کے رہنما انتخاب خان چمکنی ایڈووکیٹ نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان ‘عبدالرؤف ‘سکواش کے سابق عالمی چیمپئن محمد یاسین خان ‘چیف ریفری منور خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘ یہ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن اور پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے انڈر11 ، انڈر13 اور انڈر15 کے جونیئر ایج گروپ بوائز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ،چیمپئن شپ میں سولہ ٹاپ کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

کومل خان چیمپئن شپ کی سیڈ نمبر ون ہے جبکہ لائبہ اعجاز کو سیڈ نمبر ٹو رکھا گیا ہے ۔ چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی ۔ گزشتہ روز پہلے راؤنڈ نے میچوں میں کومل خان نے نمرہ عقیل کو 2-0 ‘نائمہ خالد نے حناء کو 2-0 ‘کائنات نے نورین شمس کو 2-0 اور لائبہ اعجاز نے حراء عقیل کو 2-0 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا‘میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن اور سابق برٹش چیمپئن قمرزمان نے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن رواں سال بائیس ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے‘انہوں نے کہا کہ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس کے دروازے سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں ۔

ہ جونیئر سطح پر ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :