وڈھ، واپڈاکی نجکاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے ، عبدالنبی کرخی

بدھ 20 جنوری 2016 16:49

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) واپڈاہائیڈرویونین خضدار ڈیژن کے چیئرمین عبدالنبی کرخی سب ڈیژن ٹو کے چیئرمین محمد اسلم مینگل ،سب ڈیژن ون کے چیئر مین عبدالمالک موسیانی نے کہاہے کہ واپڈاکی نجکاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے موجودہ حکومت مزدور کش پالیسیوں کو چھوڑکر ادارروں کو ترقی پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کریں لاکھوں مزدور آج احتجاج پر مجبور ہیں اور ہم اپنے اس جائز موقف سے ایک انچ بھی ہٹ نے کو تیار نہیں تھے اور نہ ہونگے نجکاری کا فیصلہ وفاقی حکومت کا اپنا زاتی فیصلہ ہوگا ملک کے غریب محنت کش مزدوراپنے منہ سے نوالہ چیھن نے والے حکمرانوں کے اپنے زاتی فیصلوں پر کل عمل کیا تھا اور نہ موجودہ وقت میں کرنے کو تیار ہیں اس سے پہلے بھی کئی حکومتوں نے ملک کے کئی اداروں کو نجکاری کے حوالے کیے تھے آج وہ ادارے بند پڑئے ہوئے ہیں وپڈا کے محنت کش اپنے خون سے اس ادارے کی ابیاری کی ہیں اپنے شہدوں کی اس ادارے کو کسی کے ہاتھ میں رکھنے کو اپنا قتل سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :