بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتا ل کو 100دن ہوگئے

بدھ 20 جنوری 2016 16:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتا ل کو 100دن ہوگئے شدید سردی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین سے کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے جسکی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں شدید غظہ او ربے چینی پائی جارہی ہے کنٹریکٹ ملازمین کا وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ غریب کنٹریکٹ ملازمین کے حال پر رحم کرے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولیشن کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور مستقلی کا نوٹفیکیشن جاری کرنے کے ساتھ ملازمین کیلئے ریگولرگرانٹ مختص کیا جائے تاکہ غریب کنٹریکٹ ملازمین میں جو بے چینی پائی جارہی ہے و ختم ہوسکے اگر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کنٹریکت ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہیں کیا تو علامتی بھوک ہڑتال کو تادم مرگ بھوک ہڑتال میں تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جسکی تمام رت ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :