برقی لائنوں کی مرمت، دیکھ بھال کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

بدھ 20 جنوری 2016 16:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق21جنوری کو سریاب گرڈ کے سمنگلی ایکسپریس فیڈر سے دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک بند ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 22جنوری کو کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈر صبح 10بجے سے دن 1بجے تک جبکہ3 2جنوری کو انڈسٹریل گرڈ کے نیو پشتون آباد فیڈر دن 12بجے سے سہ پہر 3بجے تک ،سریاب گرڈ کے جان محمد فیڈر دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک، اولڈ لیاقت بازار فیڈرصبح 7بجے سے صبح 10 بجے سے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں صحبت پور میں 11KV شاہی واہ فیڈر پرنئے کھمبوں کی تعمیر کے سلسلے میں 21جنوری تا 24 جنوری روزانہ صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :