پنجاب بھر میں427ٹریفک حادثات میں4ا فراد جاں بحق،466زخمی

بدھ 20 جنوری 2016 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز427ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق اور 466شدید زخمی ہوئے جن میں326شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ136افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجا ب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 193 ڈرائیورز،13کم عمر ڈ ر ا ئیو ر، 193 مسافر ا و ر 67 پید ل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ83ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت80 متا ثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد41حادثات میں44متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 29 حادثات میں29متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل466متاثرین میں 363مرد اور103خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں50افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور324فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 93زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں324موٹر سائیکلز،64آٹو رکشے،42موٹر کاریں،29مسافربسیں،04ٹرک اور56دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :