لاہور : سانحہ چارسدہ پر پنجاب حکومت کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 16:36

لاہور : سانحہ چارسدہ پر پنجاب حکومت کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ پر پنجاب حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت آئندہ کل پنجاب کی تمام سر کاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخواہ حکومت کو زخمیوں کے علاج میں بھر پور تعاون کی پیشکش کی ہے جبکہ خواجہ سلمان کو سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ سے مسلسل رابطے کی بھی ہدایت کی ہے۔