جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں کا چارسدہ باچاخاں یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اورناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے نے چارسدہ باچا خاں یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا ہے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے علم دشمن ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔