ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتے ، بیگم محمود ہ ممنون حسین
بدھ 20 جنوری 2016 16:28
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتے اور میری دعا ہے کہ یا اللہ، پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کر دے۔انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی گھریلو مصرفیات میں سے وقت نکال کر اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کریں تاکہ وہ قومی تعمیرو ترقی اور خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں موثر کردار ادا کرسکیں،بیگم ممنون حسین نے کہا کہ جھوٹ اور بے ایمانی کو اگر ہم زندگی سے نکال دیں تو پاکستان جنت کا نمونہ بن جائیگا۔
بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہاکہ پاکستانی بچیاں اللہ کے فضل سے بہت ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر انہیں ذرا سی راہنمائی میسر آئے تو وہ بڑے کارنامے سر انجام دے سکتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کا بھی یہی مقصد ہے کہ پاکستانی خواتین کو گھر ہستی کے طور طریقے سکھائے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر سکیں اور کسی کی محتاج نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری خواتین ملکی تعمیرو ترقی میں حصہ لیں گی تب ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا اور معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔ تقریب سے سینیٹر نزہت صادق، چیف کمشنرپاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس موقع پر بچو ں نے نعت اور ٹیبلو بھی پیش کیے جس سے خاتونِ اوّل بہت متاثر ہوئیں اور بچوں کو ان کی بہتری کارکردگی پر داد دی۔ اس موقع پر گرلز گائیڈزنے خاتونِ اوّل کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.